آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کا سلور میڈل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا۔
پرتگال میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کا فائنل پاکستان اور ٹاپ سیڈ سپین کے درمیان کھیلا گیا۔سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میں سپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے عقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان نے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments