برطانیہ :پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں میں دوستانہ مقابلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے (اے پی پی ایس یو کے) اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان آزادی کرکٹ کپ کے سلسلے میں ایک دلچسپ کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد کھیلوں کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی میں باہمی روابط، اتحاد اور دوستانہ جذبے کو فروغ دینا تھا۔کرکٹ مقابلے میں پاکستانی نژاد ماہرینِ طب اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،شرکاء نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو صحت مند معاشرے کے فروغ اور کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ جبکہ منتظمین نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد ناصرف پاکستانی کمیونٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان باہمی رابطوں کو بھی مضبوط بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments