آئی پی ایل کا مالی دباؤ، بھارتی پلیئرز انجریز کے باوجود کھیلنے پر مجبور

آئی پی ایل کا مالی دباؤ، بھارتی پلیئرز انجریز کے باوجود کھیلنے پر مجبور

دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ میں آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں پر پڑنے والے دباؤ اور انجریز کے باعث قومی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

بی سی سی آئی کے بینگلور میں قائم سینٹر آف ایکسیلنس کے ایک ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑی فرنچائزز اور مالی دبا ؤ کے باعث انجری کے باوجود آئی پی ایل میں کھیلتے رہتے ہیں جس سے بعد میں ان کی بحالی اور قومی ٹیم میں واپسی کا عمل پیچیدہ ہوجاتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ اور جسم پر بڑھتا بوجھ خاص طور پر عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں اوور یوز اور سٹریس انجریز کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ۔کھلاڑی آئی پی ایل کے دوران تکلیف برداشت کرکے کھیلتے ہیں اور پھر بحالی کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس پہنچتے ہیں جہاں فزیو تھراپسٹس کو ان کی صحت بحال کرنے کے مشکل مرحلے کا سامنا ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...