کینیڈا ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری:شیڈول مشاورت سے طے ہوگا:پی ایچ ایف

کینیڈا ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری:شیڈول مشاورت سے طے ہوگا:پی ایچ ایف

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر محی الدین احمد وانی اور کینیڈین ہم منصب کی ملاقات ،کینیڈین ہائی کمیشن کے نمائندوں کی بھی میٹنگ میں شرکت رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مزید تین ممالک کی ٹیموں کو پاکستان بلانے کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں:پی ایچ ایف

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)کینیڈا ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے دورہ پاکستان کی اصولی منظور ی دے دی ،اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر محی الدین احمد وانی اور کینیڈین ہاکی فیڈریشن کے صدر کے درمیان گزشتہ روزملاقات میں کیاگیا ، کینیڈین ہائی کمیشن کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے ،اس میٹنگ کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور ایک دو طرفہ سیریز کا انعقاد تھا۔گفتگو کے دوران کینیڈین حکام نے اپنی قومی ٹیم و آفیشلز کے ہمراہ جنوری کے وسط یا فروری کے وسط میں دورہ پاکستان کی اصولی منظوری دی۔پی ایچ ایف کے مطابق سیریز کی حتمی تاریخوں، میچوں کی تعداد اور دیگر انتظامات کو آئندہ کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔کینیڈین وفد نے پاکستان آنے ، یہاں کی رواں روایتی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے اور ملک کی شاندار ہاکی تاریخ، ثقافت اور ماحول سے لطف اندوز ہونے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

محی الدین احمد وانی نے کینیڈا کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان ٹیم کو روایتی مہمان نوازی اور کھیلوں کا شاندار ماحول فراہم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی سیریز نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ہاکی تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بہترین عالمی نمائش اور تجربہ بھی فراہم کرے گی۔ان کاکہناتھاکہ رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مزید تین ممالک کی ٹیموں کو پاکستان بلانے کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان میں باقاعدہ بین الاقوامی ہاکی کیلنڈر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بین الاقوامی دو طرفہ ہاکی بحال کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...