بنگلہ دیش سے ہار آسٹریلوی کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار

بنگلہ دیش سے ہار آسٹریلوی کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار

بنگلہ دیش سے ہار آسٹریلوی کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار سابق آسٹریلین کرکٹرز اور میڈیا برس پڑا،ٹیم میں نوجوان شامل کرنیکا مطالبہ

ڈارون (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی ہوم گرانڈ پر بنگلہ دیش سے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور آسٹریلوی میڈیا برس پڑا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے شکست کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دے دیا۔مارک وا کا کہنا ہے کہ بیٹنگ مسلسل ناکام ہو تو پھر سلیکٹرز کو بڑے فیصلے لینا پڑتے ہیں، آسٹریلوی ٹیم مکمل سٹرنتھ کے ساتھ کھیل رہی تھی یہ بہت بڑی شکست ہے ۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ کیا جنوبی افریقہ کا دورہ اعتماد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ؟، جنوبی افریقہ کا دورہ بڑا چیلنج ہو گا، ان کی باؤلنگ بہت تجربہ کار ہے ، آسٹریلیا کو اپنی بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے غور کرنا ہو گا، آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کیلئے سلیکٹرز کو مشاورت کرنا ہو گی۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد سلیکٹرز کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ، جیک ویدرالڈ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے ، آسٹریلوی ٹیم میں تازہ خون شامل کرنے کا وقت آ چکا ہے ، زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے اوپر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...