لیڈز میں پاکستان کے لیڈر سلمان آغا لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ
بابراعظم نے انجری پر قابو پاکر لارڈز ٹیسٹ میں قیادت سنبھال لی ،اذان اور امام کا اوپننگ پیئر برقرار ،انگلینڈ نے لیڈزوالی پلیئنگ الیون برقرار رکھی سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلے گا،کوشش کرینگے ، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹرک مکمل کریں:بابراعظم
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف لارڈز میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلمان علی آغا کوڈراپ کردیا گیا حالانکہ لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے قیادت کے فرائض انجام دئیے تھے ان کی جگہ انجری سے نجات پانے والے بابراعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہوں نے قیادت سنبھال لی ، لارڈزٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی، امام الحق اور اذان اویس پر مشتمل اوپننگ پیئر برقرار رہا۔انگلینڈ نے لیڈزوالی پلیئنگ الیون برقرار رکھی، پچ پر گھاس موجود ہے ، آسمان پر بادلوں کی موجودگی اور جاندار پچ سے پیسرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو لیڈ کرنے والے کپتان سلمان علی آغا کو لارڈز میں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ،بابر اعظم نے انجری سے صحت یاب ہوکر واپس ٹیم کی کمان سنبھالی ہے ۔سلمان آغا کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے وہ بیٹنگ میں فلاپ رہے ہیں ،انہوں نے پہلی اننگز میں 21 اور دوسری میں صرف 4 رنز بنائے ، وہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے لگاتار اندر آتی گیند پر وکٹ گنواتے رہے ہیں۔انہوں نے فیلڈنگ میں بھی بڑی غلطی کی اور لیڈز ٹیسٹ میں ایک رن پر ہیری بروک کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد بروک 91 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ ہی بدل گئے ۔واضح رہے کہ لیڈز میں شاہینوں کو آغا کی قیادت میں اننگز کی شکست ہوئی تھی۔کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں کپتان ہونے کے بعد ڈراپ کردینے کی مثال بھی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔کپتان بابر اعظم کاکہناہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیم پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے ،کوشش کریں گے ، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹرک مکمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments