لارڈز ٹیسٹ ،انگلش بیٹر زپاکستانی پیسرز کے سامنے بے بس
محمدعباس کے 4اور محمد علی کے تین شکار،خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ ،ہم بھی باؤلنگ کرتے :جوروٹ
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہترثابت ہوااور پاکستانی فاسٹ باؤلر ز نے انگلش بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا،پہلے روز چائے کے وقفے کے بعد 56اوورزکا کھیل مکمل ہونے کے بعد کم روشنی کے باعث کھیل روکا گیا تو انگلینڈ نے 9وکٹوں پر 248رنزبنائے تھے جسن میں وکٹ بیٹر جیمی سمتھ 61اور جارڈن کاکس 55رنزبناکر نمایاں رہے ،فاسٹ باؤلر محمد عباس نے 4اور محمد علی نے تین بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی ،انگلش بلے باز ڈین لارنس رن آؤٹ ہوگئے ۔گزشتہ روز پاکستان کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔لارڈز میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بارش کے دو بار تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔بابر اعظم کا پہلے باؤلنگ کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز میں پچ پر موجود گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments