سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ باؤلر
دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ باؤلر بن گئے۔۔۔
،انہوں نے بھارت کے جسپریت بمرا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 8 ویں نمبر پر ہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ بھارت کے رشبھ پنت 6 درجے ترقی کے ساتھ 7ویں نمبر پر پہنچ گئے اور پاکستان کے بابر اعظم 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments