خاتون کرکٹر ایمن انور ریٹائرہوگئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۔
۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ایمن انور اب کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈبیو کیا، ایمن انور نے جنوری میں انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments