نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کاکل سے اسلام آباد میں آغاز
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)مین ہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔۔۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں دس مختلف کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14،بوائز انڈر 12 اور گرلز انڈر 12 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 29 اور 30 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ مین راؤنڈ 31 اگست سے شروع ہو گا اور فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments