سخت فیصلے سیریز سے واپسی پر ہونے چاہئیں تھے :کامران اکمل

سخت فیصلے سیریز سے واپسی پر ہونے چاہئیں تھے :کامران اکمل

ایسے کوچ کے خلاف تو پہلے سے ہی کارروائی کی ضرورت تھی:نیاز نعمان پی سی بی نے ایک سخت اقدام کیا ہے :دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز)دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نیاز نعمان نے کہا کہ پی سی بی نے ایک سخت اقدام کیا ہے ، بہتر تو یہ تھا کہ ٹیسٹ میچز ختم ہونے دیتے اور پاکستان واپس آ کر ایسا فیصلہ لیا جاتا ، جن کو بھیجا گیا وہ وائٹ بال کھلاڑی اور وائٹ بال کوچ تھے ، انہیں ریڈ بال کوچ بنا کر بھیج دیا گیا ، حتیٰ کہ وائٹ بال کی بھی ان کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی ، کوئی ٹورنامنٹ بھی ان کے نیچے نہیں جیتے ، ایسے کوچ کے خلاف تو پہلے سے ہی کارروائی کی ضرورت تھی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ میچوں میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

پہلے بھی کون سے آسٹریلیا ، یا بنگلہ دیش میں جا کر معرکے مارے ہیں ، لیکن ٹیم میں کچھ تو قابلیت نظر آتی تھی لیکن اس ٹیم میں تو کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا ، لیکن لارڈ ٹیسٹ کے بعد جیسا سخت رد عمل سامنے آیا ہے ایسا پہلے کیوں نہیں آیا ، ورلڈ کپ کے فوراً بعد ایسے فیصلے لینے کی اشد ضرورت تھی ،ماضی میں کپتان ہی اہم فیصلے کیا کرتے تھے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلتے تھے ، لڑکوں کو لڑاتے تھے ، اور جیت کر آتے تھے ، ایسا اب دکھائی نہیں دیتا ، لیکن اس قسم کے فوری سخت فیصلے لینا درست دکھائی نہیں دیتا ، سیریز ختم ہونے دیتے پاکستان واپس آ کر فیصلہ کر لیتے ، ان میں کرکٹ چلانے کی سمجھ ہی اتنی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...