یوایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل الیگزینڈر زویرف کے نام
امریکی حریف بین شیلٹن کو 6-3،7-6،5-7اور6-2سے شکست دی
نیویارک (سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی الیگزینڈر زویرف نے یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ الیگزینڈر زویرف نے حریف امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو چھ تین، سات چھ، پانچ سات اور چھ دو سے ہرا دیا۔زویرف نے دوسرا گرینڈسلام اعزاز اپنے نام کیا ہے ، وہ رواں سال کے اوائل میں فرنچ اوپن ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے یو ایس اوپن کا فائنل جیتنے کے بعد بہت حیران کن ردِعمل دیا جو کہ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔فائنل جیت کر بھی ان کا انداز بالکل نارمل تھا جب ان کے بھائی مشا زویرف نے جب دونوں بازو کراس کر کے انہیں اشارہ کیا کہ مقابلہ ختم ہو چکا ہے ، تب انہیں حقیقت کا اندازہ ہوا کہ وہ یو ایس اوپن چیمپئن بن چکے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اندازہ ہی نہیں ہوا کہ میچ جیت چکاہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments