بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کاپاکستانی ہاکی ٹیم کو خوش آمدید

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کاپاکستانی ہاکی ٹیم کو خوش آمدید

پاکستانی ٹیم کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے :بھگونت مان

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ ہونے والی مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں، ممکن ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان انفرادی دو طرفہ سیریز نہ ہو سکے ۔بھگونت مان نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب اپنی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

بھارتی ہاکی کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کی ہاکی فیڈریشنز کے درمیان تعلقات بہترین ہیں۔ دونوں ممالک کے کھلاڑی بھی ایک دوسرے کا بھرپور احترام کرتے ہیں اور کھیل کے میدان میں باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں بھارت، پاکستان، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے میچ جالندھر میں ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل موہالی کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...