بیٹی کو چھوڑ کر ایشین گیمز کیلئے روانگی، ماحور شہزاد آبدیدہ

بیٹی کو چھوڑ کر ایشین گیمز کیلئے روانگی، ماحور شہزاد آبدیدہ

2 سال 3 ماہ کی بیٹی سے پہلی جدائی زندگی کا مشکل ترین گڈ بائے :بیڈمنٹن پلیئر

لاہور (سپورٹس ڈیسک )اولمپیئن بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے جاپان روانہ ہو گئیں اس موقع پر وہ آبدیدہ ہوگئیں ۔ماحور شہزاد نے پہلی مرتبہ 2سال 3ماہ کی بیٹی کو چھوڑ کر قومی سطح کی ذمہ داری نبھانے کیلئے جانے کو اپنی زندگی کا مشکل ترین تجربہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کیلئے کھلاڑیوں کو سمجھوتے اور قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ ماحور شہزاد نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 2سال 3ماہ کی بیٹی سے پہلی مرتبہ جدا ہو رہی ہوں، یہ میری زندگی کا مشکل ترین گڈ بائے ہے ۔کسی بھی کھلاڑی ماں کیلئے بچے کو چھوڑنا اور کھیل پر فوکس رکھنا آسان نہیں، میرے لئے یہ پہلا تجربہ ہے ، میری والدہ حور العین میری بیٹی کا خیال رکھیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...