وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف ڈائیلاگ، سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے، وزیراعظم خطے میں کشیدگی کے خاتمے،امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم امور پر پاکستان کی ترجیحات پیش کی جائیں گی، وزیراعظم عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کی طرف مبذول کرائیں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے موجود مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments