حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا معاملہ، عدالت کا پولیس سے جواب طلب
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کروانے کی درخواست پر پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کروانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
حماد اظہر کی والدہ عشرت اظہر اور اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سابق وفاقی وزیر سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر کی فیملی اور وکلاء کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور مزید کارروائی 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments