ڈیوس کپ کوالیفائنگ، انگلینڈ نے ایکواڈور کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
لندن (اے پی پی)انگلینڈ نے ایکواڈور کو4-0 سے شکست دے کر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
برطانوی کپتان لیون سمتھ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال بعد فائنلز میں واپسی اہم کامیابی ہے اور ٹیم نے 3 ہی مقابلوں میں فتح حاصل کرکے شاندار کارکردگی دکھائی۔ڈیوس کپ فائنلز کا کوارٹر فائنل مرحلہ 24 سے 29 نومبر تک اٹلی کے شہر بولوگنا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان اور 3 مرتبہ کی دفاعی چیمپئن اٹلی پہلے ہی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments