ایشین گیمزسکواش:پاکستان کے نورزمان کی تیسری پوزیشن
ایشین گیمزسکواش:پاکستان کے نورزمان کی تیسری پوزیشن تیسری پوزیشن کے میچ میں اپنے ہم وطن اشہب عرفان کو 3-0سے شکست دیدی
اسلا م آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن نور زمان نے ہم وطن اشہب عرفان کو 3-0سے شکست دے کر ایشین گیمز کے انفرادی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔دونوں پاکستانی کھلاڑی جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے مینز انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مشترکہ طور پر برانز میڈل کے حقدار قرار پائے تھے تاہم تیسری اور چوتھی پوزیشن کا تعین کرنے کیلئے گزشتہ روز ان کے درمیان مقابلہ ہوا۔نور زمان نے پہلا اور دوسرا گیم 11-7کے یکساں سکور کے ساتھ اپنے نام کئے تاہم تیسرے گیم میں اشعب عرفان نے سخت مزاحمت کی لیکن نور زمان نے 13-11 سے فتح حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے 22 سالہ عالمی نمبر 29 نور زمان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد عالمی نمبر 49 محمد اشہب عرفان کو چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا، مقابلے کا مقصد اگلے اولمپک سمیت اہم ایونٹس کیلئے سیڈنگ کے ساتھ عالمی درجہ بندی کا تعین کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments