ایشین گیمزکرکٹ ،پاکستان اور ہانگ کانگ آ ج آمنے سامنے

ایشین گیمزکرکٹ ،پاکستان اور ہانگ کانگ آ ج آمنے سامنے

ایشین گیمزکرکٹ ،پاکستان اور ہانگ کانگ آ ج آمنے سامنے کوارٹرفائنل میچ سے قبل قومی ٹیم کاٹریننگ سیشن بارش کے باعث متاثر ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم آج ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز جاپان کے شہر نشِین میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم رات بھر ہونے والی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پریکٹس سیشن متاثر ہوا۔پاکستان ٹیم نے جاپان روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں تیاری کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم نے متوقع کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی اور سپن کے خلاف زیادہ سے زیادہ پریکٹس کی۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا ان کیلئے باعثِ فخر ہے ۔ ٹیم کیلئے ہر میچ اہم ہے اور پہلے میچ پر مکمل توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...