ایشین گیمز:انصر اقبال کی لانگ جمپ فائنل میں رسائی
ایشین گیمز:انصر اقبال کی لانگ جمپ فائنل میں رسائی قومی ایتھلیٹ نے 7اعشاریہ 28میٹر جمپ لگا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے لانگ جمپ ایونٹ میں پاکستان کے انصر اقبال نے فائنل میں رسائی پالی۔انصر اقبال نے سات عشاریہ دو آٹھ میٹر جمپ کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، یہ وقت ان کا پرسنل بیسٹ بھی بن گیا۔ لانگ جمپ فائنل آج ہوگا۔ انصراقبال کا کہناتھاکہ وہ بھرپورمحنت کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے ہیں اور اپنی بھرپورکوشش کریں گے کہ گولڈمیڈل حاصل کرکے وطن واپس لوٹیں ۔دوسری طرف شوٹنگ کے پچیس میٹر ریپڈ فائر میں رابعہ کبیر چوالیس شوٹرز میں سے اکتالیس ویں نمبر پر رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments