20سالہ پروٹیز بیٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس کے ٹی 20میں 188رنز،گیل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک )بیس سالہ جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں188رنزکی اننگز کھیل کر بڑے انفرادی سکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
پریٹوریئس نے ڈومیسٹک میچ میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے ۔یہ ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2013میں بنگلوروکی جانب سے پونے کیخلاف66گیندوں پر 175رنزناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی ۔اس فہرست میں ایرون فنچ 76 گیندوں پر 172 رنز، کرن بیر سنگھ 57 گیندوں پر 164 رنزا ور حمزہ خان 65 گیندوں پر 164رنز ناٹ آؤٹ بنا کر بالترتیب تیسرے سے پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments