سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑی آج پاکستان آئیں گے
8کھلاڑی اور 5آفیشلز ٹی 20سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ،شاندا راستقبال
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ چکاہے ،سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔13 رُکنی دستے میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا ، ایشان ملنگا ،کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرم سنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے سمیت 5 ٹیم مینجمنٹ آفیشلز شریک ہیں۔ شیڈول کے مطابق سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑی اور مزید دو آفیشلز کل اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ سکواڈ کے 5 کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے ، جس کے بعد تمام کھلاڑی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments