یوئیفا نیشنز لیگ :پرتگال نے ناروے کو 2-1سے مات دے دی
لزبن (سپورٹس ڈیسک )یوئیفانیشنز لیگ کے اہم میچ میں پرتگال نے ناروے کو سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے شکست دے کر ٹاپ 8 ٹیموں میں اپنی جگہ پکی کر لی جبکہ ناروے کے لئے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کی انجری نے تشویش بڑھا دی۔
دفاعی چیمپئن پرتگال گروپ اے میں دوسرے نمبر پر موجود اورڈنمارک سے 6 پوائنٹس آگے ہے جبکہ ناروے آخری نمبر پر ہے ۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔ ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ اگر 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو چاہیں تو وہ دوبارہ قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments