ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کاآج سے اسلام آباد میں آغاز

 ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کاآج سے اسلام آباد میں آغاز

17ملکوں کی 30کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی،آسٹرڈ سیروٹ ٹاپ سیڈ قرار

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کا آغاز آج سے پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی 30 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔چیمپئن شپ میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، ترکیہ، جمہوریہ چیک، جرمنی، تھائی لینڈ اور پاکستان کی کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔پاکستان کی جانب سے اُشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، مہک کھوکھر، رومیسہ ملک اور حاجرہ سہیل میدان میں اتریں گی۔عالمی رینکنگ میں 624ویں نمبر پر موجود فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ پلیئر قرار دیاگیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...