سہ ملکی سیریز : پاکستان مضبوط ٹیم ، انگلش کوچ نے مقابلہ مشکل قرار دیدیا

 سہ ملکی سیریز : پاکستان مضبوط ٹیم ، انگلش کوچ نے مقابلہ مشکل قرار دیدیا

جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے ،سری لنکا کیخلاف کھیلنا بھی آسان کام نہیں ہوگا پاکستانی مہمان نواز ،چندبرسوں میں کئی بار یہاں آچکا ہوں ،ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا:برینڈن میکولم،آج پاک انگلینڈ ٹاکرا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے ، اس کے خلاف ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں،مقابلہ مشکل ہوگا ، جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن میکولم نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں، یہاں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور ماحول بھی شاندار ہے ۔ انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے ، اس کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے ، سری لنکا کے خلاف بھی اس طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔واضح رہے سہ ملکی سیریز میں آج دوسرا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...