پاکستان اور سری لنکا کو سلواوورریٹ پر جرمانہ کردیاگیا
2اوورکم پر پاکستان کو10اور ایک کم پر سری لنکاکو 5فیصد میچ فیس کا جرمانہ
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے تین ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے باعث آئی سی سی نے جرمانہ کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں اپنے کوٹے سے دو اوورز کم کرائے جس پر اس پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سری لنکن ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کے باعث میچ فیس کے 5 فیصد جرمانے کی مرتکب قرار پائی ۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت مقررہ وقت میں ہر اوور کم کرانے پر متعلقہ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے اپنی ٹیموں کی جانب سے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے سزا کو قبول کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments