ٹیسٹ ٹونٹی فارمیٹ ،مردوخواتین 1،1اننگزکھیلیں گے
نئے فارمیٹ والا ٹورنامنٹ 14سے 29نومبرتک کولمبو میں کھیلاجائے گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ میں ایک نئے فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹونٹی‘‘کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، اس ٹورنامنٹ میں لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ اننگز کھیلنے کے باوجود ایک ہی ٹیم کے مجموعی سکور میں حصہ ڈالیں گے ۔یہ منفرد ٹورنامنٹ 14 سے 29 نومبر 2026 تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔منتظمین کے مطابق مقابلے میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر ٹیم میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہوں گے ۔اس فارمیٹ میں لڑکے لڑکوں کے اور لڑکیاں لڑکیوں کے مدمقابل ہوں گی تاہم جیت کا فیصلہ دونوں کے مشترکہ سکور پر ہوگا، ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا، جس میں 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں جبکہ باقی 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ کھیلے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments