ورلڈ فٹنس کپ :پاکستانی باڈی بلڈریاسین خان کا گولڈمیڈل

ورلڈ فٹنس کپ :پاکستانی باڈی بلڈریاسین خان کا گولڈمیڈل

شاندار کارکردگی پر قومی ہیرو کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 18پر ترقی

پشاور (سپورٹس ڈیسک)ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کھلاڑی محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں ہونیوالے ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔پیسکو کے مطابق عالمی مقابلے میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد یاسین خان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پیسکو میں گریڈ 18 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...