انڈر 17کرکٹ ،پاکستان فاتح ،سری لنکا 5وکٹوں سے ہارگیا

انڈر 17کرکٹ ،پاکستان فاتح ،سری لنکا 5وکٹوں سے ہارگیا

کپتان اذان احمد کی ناقابل شکست ففٹی ،چوتھا ون ڈے کل ملتان میں کھیلاجائیگا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 17کرکٹ ٹیم نے 5ون ڈے میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہراکر2-1کی برتری حاصل کرلی ۔سری لنکا انڈر 17 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں 159 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی ، سندارو ملشان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی،میتھوکا گونارتنے نے 49 رنزبنائے ، فہد اقبال نے 3وکٹیں لیں ۔پاکستان نے 160 رنز کا ہدف 41.5اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان اذان احمد نے ناقابلِ شکست 63 رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے ،ادیشا لکشاں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھا ون ڈے میچ کل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...