اسلام آباد میں تاریخی عالمی ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ،عالمی ٹیموں کی آمد جاری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام کل سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے والے تاریخی ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ’’بیلی جین کنگ کپ ایشیا،اوشیانا گروپ تھری‘‘میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مالدیپ، ایران، کویت اور قطر کے بعد گزشتہ روز اردن کی قومی ویمنز ٹینس ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان کی ٹینس تاریخ میں پہلی بار ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ اور قطر کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ فائنل مقابلے 24اکتوبر کوہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments