اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان نے بھارت کو چت کردیا
بھارتی ٹیم 143رنز پرڈھیر ،خلیل کی 3وکٹیں ،پاکستان 8وکٹوں سے جیت گیا
گیانا(سپورٹس ڈیسک)آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گیانا میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مرتضیٰ علی نے 48 اور امیت مشرا نے 38 رنز کے ساتھ مزاحمت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 3، محمد عرفان اور فہد جبار نے 2، 2 جبکہ وسیم علی اور سیدفرید الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف 26.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عدنان اکمل اور شہریار غنی 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ امیت مشرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ریسٹ آف دی کیریبین کو شکست دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments