ٹیسٹ کرکٹ،شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے مفت داخلے کی تجویز

ٹیسٹ کرکٹ،شائقین کی تعداد  بڑھانے کیلئے مفت داخلے کی تجویز

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی کم ہوتی تعداد دیکھ کر اہم تجویز پیش کر دی۔

پیٹرسن نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈز کو ٹی 20فرنچائز ٹورنامنٹس سے آمدنی حاصل کرنی چاہیے ، ایسے مقامات پر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کرنی چاہیے جہاں شائقین کی تعداد کم ہے ۔کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ڈربن اور پورٹ الزبتھ میں ٹکٹوں کی فروخت سے اتنی آمدنی حاصل نہیں ہوئی کہ اسے میدانوں میں تماشائیوں کی غیر موجودگی کا جواز قرار دیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...