ہانگ کانگ سکسز ،افغانستان پہلی بارفاتح ،آسٹریلیا رنر اپ

ہانگ کانگ سکسز ،افغانستان پہلی بارفاتح ،آسٹریلیا رنر اپ

فائنل میں افغانستان نے 116رنز کا ہدف پورا کرکے آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے ہرایا پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک )ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ پچھلی بار کی چیمپئن ٹیم پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی، آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے صرف 5.1 اوورز میں حاصل کرلیا اور پہلی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ،کپتان عباس آفریدی نے 16 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، عبدالصمد نے 7گیندوں پر 32اوراحمد دانیال نے 5گیندوں پر ناقابلِ شکست 25رنز بنائے ۔پاکستان کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے پلیٹ فائنل 18 رنز سے جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...