بیس بال چیلنج ،ہاردیک پانڈیا نے مسٹر بیسٹ کو ہرا کر ایک لاکھ ڈالرجیت لئے

بیس بال چیلنج ،ہاردیک پانڈیا نے مسٹر  بیسٹ کو ہرا کر ایک لاکھ ڈالرجیت لئے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے بیس بال چیلنج میں کامیابی حاصل کرکے ایک لاکھ امریکی ڈالرجیت لئے تاہم انہوں نے انعامی رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہاردیک پانڈیا مسٹر بیسٹ کی ایک ویڈیو میں کھیلوں کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ بیس بال چیلنج میں شریک ہوئے ۔ مقابلے میں حریف سے زیادہ ہوم رنز لگانے تھے۔ہاردک پانڈیا نے جیتی گئی رقم ضرورت مند کتوں اور پسماندہ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...