جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل
جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل یوپئی لیانگ ،بوہان یانگ ،محمد شایان،ووکاسن پاولووچ مین راؤنڈ کا حصہ بن گئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آبا د میں ہونے والی جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا ،گزشتہ روز فائنل راؤنڈ کے مقابلوں میں چین کے یوپئی لیانگ نے آسٹریلیا کے عدنان افضل کو 6-0 اور 6-1 سے جبکہ چین کے بو ہان یانگ نے پاکستان کے معظم بابر خان کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں پاکستان کے محمد شایان نے کینیڈا کے ایم عمیر علی اور سربیا کے ووکاسن پاولووچ نے بھارت کے ادے جوت سنگھ کے خلاف واک اوور حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، جس کے بعد مین ڈرا کے باقاعدہ مقابلے آج صبح 10بجے سے شروع ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments