آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن  ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا اور فائنل میچز 7نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔

 ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بیڈمنٹن کے ممتاز کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں قومی رینکنگ پوائنٹس کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کو 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے 14ویں ساتھ ایشین گیمز کیلئے قومی بیڈمنٹن ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز کی حیثیت بھی حاصل ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...