عثمان خواجہ کے انکشافات ،بال ٹیمپرنگ سکینڈل پھر زندہ

عثمان خواجہ کے انکشافات ،بال ٹیمپرنگ سکینڈل پھر زندہ

آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے :سابق کرکٹر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر گیٹ 2018 کو پھر زندہ کر دیا۔عثمان خواجہ نے 2018 کے سینڈ پیپر سکینڈل سے متعلق اہم انکشافات اپنی آٹو بائیو گرافی ’’صبر‘‘میں کئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے آگاہ تھے ، اس وقت میں یہ سب کرنا نہیں چاہتا تھا، میں وہ ایک نہیں بننا چاہتاتھا کہ کوئی آگے آئے اور سچائی بیان کرے ۔اب میں نے سوچا کہ 8 سال بعد سچائی باہر آنی چاہئے ، میں نے کہا تھا کہ ہمیں اسے بحیثیت ٹیم لینا چاہئے ، ہم نے یہ ٹیم کی حیثیت سے کیا تھا۔ ہم سب جانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے ، ہمیں اس کی ذمہ داری ٹیم کی حیثیت سے لینا چاہئے تھی، ایسا نہیں ہوا اور صرف 3 کرکٹرز کو سزا ہو گئی۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کو بال ٹیمپرنگ پر سزا ہوئی تھی ، بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر گیٹ دورہ جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میں پیش آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...