انڈونیشیا کا نوجوان موچی مرغی کے پنجوں سے جوتے بنانے لگا

انڈونیشیا کا نوجوان موچی مرغی کے پنجوں سے جوتے بنانے لگا

انڈونیشیا میں ایک نوجوان موچی نے مرغی کے پنجوں کی کھال سے منفرد جوتے بنا کر ایک نئی مثال قائم کردی ۔

جکارتہ (اے پی پی)25 سالہ نوجوان موچی نورمان فریکا رمدانی کا کہنا ہے کہ مرغی کے پنجوں سے حاصل کردہ چمڑا سستا ہے اور دیکھنے میں جوتا سانپ یا مگرمچھ کی کھال سے بنا لگتا ہے ۔ جو تا بنانے میں 10 روز لگ جاتے ہیں کیونکہ پہلے مرغی کے پنجوں سے کھال اتاری جاتی ہے ، اسے دھوپ میں سکھایا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کی جوتے کے ڈیزائن کے حساب سے کٹائی اور سلائی کی جاتی ہے ،ایک جوتے کیلئے 45 پنجوں کا استعمال کیا جاتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں