گھرکا ایک کمرہ پڑھائی کیلئے مختص کرکے اسے سکول کانام دیں
پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں بچے اس وقت کورونا وائرس کے خوف سے گھروں تک محدود ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) اوران کی پڑھائی کا حرج ہورہاہے ۔ ماہرین تعلیم نے 9طریقے بتائے ہیں جس سے پڑھائی کا حرج نہیں ہوگا۔ماہرین کا کہناہے کہ گھر کا ایک کمرہ پڑھائی کیلئے مختص کرکے اسے سکو ل کانام دے دیں ،پلانر استعمال کریں ،اسباق کے دوران وقفہ دیں،اساتذہ سے مدد لیں،بچوں کی دماغی صحت کا خیال رکھیں ،سمجھانے کیلئے مختلف طریقے آزمائیں ،آن لائن مدد لیں،تدریس میں سب گھر والوں کو شامل کریں اور بچوں کی رائے کو مقدم رکھیں۔