لاک ڈاؤن کے دوران بھالو کا کیبل سٹیشن کا ’’تفصیلی‘‘ دورہ

لاک ڈاؤن کے دوران بھالو کا کیبل سٹیشن کا ’’تفصیلی‘‘ دورہ

ترکی میں لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے بھالو نے کیبل سٹیشن کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انقرہ (نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جو انسانوں کیلئے تشویشناک تو جانوروں کیلئے حیران کن ہے ۔ترکی کے ایک پہاڑی مقام پر واقع کیبل سٹیشن پر اچانک ایک بھالو میاں نے انٹری دے دی، لاک ڈاؤن کے باعث سٹیشن میں ہو کا عالم تھا جس کے سبب بھالو نے جی بھر کر پورے سٹیشن کا معائنہ کیا ۔سٹیشن پر موجودسٹاف ممبر نے بھالو کے دورے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں