ہاتھوں کے انگوٹھے آپ کے بارے میں کیا بتاسکتے ہیں

ہاتھوں کے انگوٹھے آپ کے بارے میں کیا بتاسکتے ہیں

ہم ایک عام انسانی ہاتھ سے متعلق دلچسپ انکشافات کی طرف چلتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)یہ دراصل ہمارے ہاتھوں کے دو انگوٹھوں پر ماہرینِ نفسیات اور خاص طور پر پامسٹ حضرات کے تجربات اور مشاہدات ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں ضعف، کسی کمزوری اور اس کے موت کی طرف بڑھنے کا اندازہ انگوٹھے کی حالت میں واقع ہونے والی تبدیلیوں سے لگایا جاتا ہے اور ان کے درست ہونے کے بارے میں حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔ماہرِ نفسیات یا پڑھا لکھا اور قابل پامسٹ اس انسانی عضو کی مدد سے طبی مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔چھوٹے ، بھدے اور موٹے انگوٹھے والے افراد اپنے کاموں کو حیوانی زور سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے افراد کی عادت میں تحمل نہیں ہوتا، لمبے اور خوبصورت انگوٹھے والے افراد اچھی عادات کے حامل ہوتے ہیں اور ہمیشہ ذہانت سے کام لیتے ہیں اور مہذب ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں