ٹوٹے ہوئے پل پر بلی کا لمبا جمپ ،دیکھنے والے حیرت زدہ

ٹوٹے ہوئے پل پر بلی کا لمبا جمپ ،دیکھنے والے حیرت زدہ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شمالی امریکا میں پائی جانے والی بوب کیٹ نسل کی ایک بلی کو جمپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز)بلی نے ندی میں لکڑی کے ٹوٹے ہوئے پل کا درمیانی فاصلہ جمپ لگا کر طے کرلیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ۔ویڈیو شیئرکرنیوالے صارف کے مطابق یہ ویڈیو اپریل میں پیکان آئی لینڈ میں بنائی گئی تھی جو نیو اورلینز اور پورٹ آرتھر ٹیکساس کے درمیان ایک دلدلی علاقہ ہے ۔ یہ بلیاں عام طور پر رات میں نظر آتی ہیں اس لئے دن میں بنائی گئی ویڈیو کو نایاب کہاجارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں