میکسیکو سٹی کے میٹروسٹیشن پر مسخرے کورونا کی آگاہی دینے لگے

 میکسیکو سٹی کے میٹروسٹیشن پر مسخرے کورونا کی آگاہی دینے لگے

کورونا وائرس سے آگاہی دینے کیلئے میکسیکو سٹی کے میٹرو سٹیشن پر مسخرے تعینات کردئیے گئے ۔

میکسیکوسٹی (نیٹ نیوز)دنیا بھر کی طرح میکسیکو میں بھی حکومت شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور سماجی دوری سے آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،اسی حوالے سے انتظامیہ نے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں کو ماسک اور اینٹی بیکٹیریل جیل فراہم کرنے کیلئے میٹرو سٹیشن پر مسخروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔یہ مسخرے بغیر ماسک پہنے افراد کو ماسک دیتے ہوئے تنبیہ کرتے ہیں کہ ماسک پہنو مسخرے نہ بنو ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں