برازیل کے ایمازونین قبائلی ٹوٹکے سے کورونا کا علاج کرنے لگے

 برازیل کے ایمازونین قبائلی ٹوٹکے سے کورونا کا علاج کرنے لگے

برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے ایمازونین قبائلی دیسی اور روایتی ٹوٹکوں کے ذریعے کروناوائرس کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں

برازیلیا(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمازون قبیلے کے لوگ جنگل سے خاص قسم کی جڑی بوٹیوں اور شہد کی مدد سے کوروناوائرس کی علامات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جو ان کا روایتی ٹوٹکا بھی ہے ۔قبائلی ٹوٹکے کے تحت بارک نامی درخت کے ریشوں اور شہد کی ملاوٹ سے دوا تیار اور استعمال کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مذکورہ دوا دنیا کی ہرقسم کی وبا کیلئے کارآمد ہے اور اس سے کورونا وائرس کوختم کیا جاسکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں