نوجوان نے کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کے بجائے نوٹ لگالیا

 نوجوان نے کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کے بجائے نوٹ لگالیا

بھارت میں کورونا وائرس کی وباکے بعدعجیب و غریب واقعات سامنے آرہے ہیں

نئی دہلی(نیٹ نیوز) اب ایک شخص نے وائرس سے بچاؤ کیلئے منہ پر ماسک لگانے کے بجائے کرنسی نوٹ لگالیا۔ بھارتی ریاست میرٹھ میں ایک نوجوان نے کورونا سے بچاؤ کے دس روپے کا نوٹ منہ پر چسپاں کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نوٹ لگانے والے عامر اور اس کے دوست محبوب کو پولیس نے سڑک پر پکڑ لیا تھا، ایک پولیس اہلکار کے سامنے آنے پر محبوب نے منہ پر رومال باندھ لیا جبکہ عامر نے 10روپے کا کرنسی نوٹ منہ پر چسپاں کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں