ٹرانسمیٹر نے سارس کا شکار کرنے والے کو پھنسا دیا
امریکا میں دو نایاب سارس ’’ووپنگ کرین‘‘ کے شکار پر 85 ہزار ڈالر اور عوامی خدمت کرنے کی سزا سنائی گئی ہے
واشنگٹن (نیٹ نیوز)بتایاگیاہے کہ امریکی شہری کینن کونسٹانٹن پر نے مئی 2016 میں ریاست لوزانے کے علاقے ایکاڈیا پیرش میں دو سارسوں کا شکار کیا تھا جن کے پنجوں پر ٹرانسمیٹر لگے تھے ، کینن نے پرندوں کو مارنے کے بعد سارس کے ٹرانسمیٹر والے پنجے کاٹ کر قریبی تالاب میں پھینک دیئے ۔گرفتاری پر اس نے دو سال تک کئی طرح سے جھوٹ بولا لیکن پولیس نے ہمت نہ ہاری اور آخر کار اس نے اپریل 2018میں اپنا قصور مان لیا تھا اوراب اسے سزاسنادی گئی ہے ۔