بدمعاشوں کو ایکسرسائز کے لئے تھانے میں مدعو کیا جانے لگا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک تھانے میں منفرد مشق کی جارہی ہے ،جس میں ہر ہفتے محلے کے بدمعاشوں کو تھانے میں مدعو کیا جاتااور انہیں ایکسرسائز کروائی جاتی ہے
نئی دہلی (نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد کام اندور کے پولیس سٹیشن راؤجی بازار میں کیا جاتا ہے ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اندور ویسٹ راجیش ویاس کا کہنا ہے کہ علاقے کے تمام بدمعاشوں کو تھانے آنے کی دعوت دی جاتی ہے جہاں ان کی ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس منفرد اقدام کا مقصد ان بدمعاشوں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے جن پر پولیس کی پہلے سے ہی کڑی نظر ہے ۔ ان بدمعاشوں کو جمع کرکے ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جرائم سے دور رہیں۔ ان لوگوں سے ورزش بھی کروائی جاتی ہے تاکہ ان میں فٹنس سے متعلق آگاہی بھی پھیلائی جاسکے ۔