شاید دیوارِچین کی تعمیرمیں چاول استعمال کئے گئے تھے

شاید دیوارِچین کی تعمیرمیں چاول استعمال کئے گئے تھے

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دیوارِ چین کی مضبوطی کا راز شاید چاول میں پوشیدہ ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)کیونکہ تحقیق کے بعد چاول میں موجود نشاستہ اور اس کے اہم اجزا اس دیوار کی اینٹوں سے ملے ہیں۔ 2300 سال قبل تعمیر کی گئی دیوارِ چین کی لمبائی 13 ہزار میل ہے جسے ایک غیرمعمولی شاہکار کہا جاسکتا ہے۔ اس میں مِنگ بادشاہت کا تعمیر کردہ حصہ آج تک بہترین حالت میں ہے جسکی کل لمبائی 5000 کلومیٹر سے زائد ہے ۔ مِنگ بادشاہت کے عہد میں پکے ہوئے گیلے چاول اور لیموں کا پانی استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے آثار اب اس اینٹوں میں ملے ہیں۔ بعض حوالوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان اینٹوں کے گارے میں چاول کا آٹا بھی ملایا گیا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی راج اور ماہرین چاول کی مضبوطی اور تعمیرات میں اسکے استعمال کے قائل تھے اور اسی بنا پر ان کی بڑی مقدار دیوارِ چین میں ملائی جاتی رہی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں