آئی پیڈ اور آئی فون کے بعد ایپل ‘‘آئی کار’’ کا منصوبہ

آئی پیڈ اور آئی فون کے بعد ایپل ‘‘آئی کار’’ کا منصوبہ

ایپل کارپوریشن نے ‘آئی کار’ بھی پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے جو بجلی سے چلے گی

لندن(نیٹ نیوز)اندازہ ہے کہ یہ کار 2025 تک فروخت کیلئے پیش کردی جائے گی۔برطانوی کار لیزنگ کمپنی ‘‘واناراما’’ نے ‘‘ایپل آئی کار’’ کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کردیا ہے ۔واناراما کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے ۔واناراما کے مطابق کار میں ایک خودکار الکوحل میٹر بھی نصب ہوگا جو ڈرائیور کے بیٹھتے ہی اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلائے گا۔ کار کی ونڈ سکرین سمارٹ فون سکرین کی طرح ہوگی جس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دوسری معلومات بھی ایک ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔ ڈرائیور اپنی سہولت کے حساب سے ڈیش بورڈ کو تبدیل کرسکے گا۔واناراما کے دعوے اپنی جگہ لیکن ایپل آئی کار اصل میں کیسی ہوگی؟ اس کا حتمی جواب تو ایپل کارپوریشن ہی کے پاس ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں