ٹیسلا کار سے ہر مہینے 800 ڈالر کرپٹوکرنسی کمانیوالا یوٹیوبر
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایلون مسک کی مشہورِ زمانہ ‘ٹیسلا ماڈل 3’ کار کی وجہِ شہرت اس کا مکمل طور پر خودکار یعنی ‘ڈرائیورلیس’ ہونا ہے لیکن ایک امریکی یوٹیوبر نے اسی کار سے ہر مہینے 800 ڈالر جتنی کرپٹو کرنسی بھی کمانا شروع کردی ہے ۔
سراج راول ایک امریکی سافٹ ویئر انجینئر، ڈیٹا سائنٹسٹ اور یوٹیوبر ہیں ۔سراج نے اپنے ‘ایپل میک منی ایم ون’ لیپ ٹاپ میں کرپٹو کرنسی مائننگ کا ایک مفت سافٹ ویئر انسٹال کیا اور اسے اپنی ٹیسلا کار میں 12 وولٹ کے پاور سپلائی ساکٹ سے منسلک کردیا۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ سے جڑا ہوا اضافی جی پی یو بھی ٹیسلا کار کی پاور سپلائی سے جوڑ دیا۔وہ جب بھی کار ڈرائیو کرتے ، ان کا لیپ ٹاپ بھی ساتھ ہی ساتھ ایتھریئم کرپٹو کرنسی بنانے لگتا۔سراج راوال کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جب ایتھریئم کی قیمت اپنے عروج پر تھی تو وہ ہر مہینے 800 امریکی ڈالر مالیت جتنی کرپٹو کرنسی بنا رہے تھے ۔